ابنا: ہوفر نے اس حوالے سے جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف دیئے گئے بیان کو احمقانہ قرار دے کر مزید کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران سے لڑنے کی کوشش اسکی خودکشی کے مترادف ہے –
اس تحقیقاتی مرکز نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے سے ایرانی عوام کے قوی ارادوں پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا ہے اور وہ اپنے ایٹمی پروگرام جاری رکھیں گے –
ہوفر نے اپنی رپورٹ میں مغرب کو ایران کے ساتھ جنگ سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے لڑنا صرف مغرب ہی کے خسارے میں ہوگا -
.....
/169